|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2018

خضدار : کوئٹہ سے خضدار آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہو کر الٹ گئی ،پاک فوج کا کیپٹن قدیر احمدجاں بحق ایک خاتون زخمی ہو گیا۔

شہید کیپٹن قدیر احمد فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قرستان میں سپرد ک نماز جنازہ میں ،پاک فوج کے میجر جنرل شاہد نذیر ،ایف سی قلات اسکاؤٹس کے برگیڈئر راحت ملک ،اعلی سول و فوجی آفسران ،قبائلی عمائدین ،عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول چھڑائے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹن قدیر احمد چھٹیاں منانے کوئٹہ سے خضدار آ رہے تھے کہ لاکھوریان کے مقام پر ان کی گاڑی کا ا گلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابوہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی دو ر جا گری جس کے نتیجے میں کیپٹن قدیر احمدموقع پر جا ں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی شہید کیپٹن کی نعش اور زخمی خاتوں کو رات گئے سی ایم ایچ خضدار پہنچایا گیا ۔

دریں اثناء جمعہ کے روز شہید کیپٹن کی تدفین خضدار کے مقامی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادکر دی گئی جب کہ فوج کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

نماز جنازہ میں کمانڈنٹ انفینٹری اسکول کوئٹہ میجر جنرل شاہد نذیر ،ایف سی بلوچستان کے سیکٹر کمانڈربرگیڈئر راحت ملک قائمقام کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل فضل رسول قادری،اعلیٰ سول و فوجی آفسران ،قبائلی عمائدین ،سیاسی جماعتوں کے علاقائی عہدیداران ،عوام الناس علماء کرام نے شرکت کی مرحوم حاجی عبدالجبار کے فرزند ،ایس آئی یو ٹی کراچی کے ڈاکٹر مقبول احمد ،بی ایم سی کے ڈاکٹر عبدالغفار اور محبوب علی کے بھائی تھے اور انفینٹری اسکول کوئٹہ کینٹ میں لانگ کورس کر رہا تھا ۔

دریں اثنامرحوم کی قبر پر کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پھول چھڑائے گئے تعزیت کا سلسلہ ان کے گھر واقعہ کرخ روڈ پر جاری ہے ۔