|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2018

ڈیرہ اللہ یار: جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ باپ بیٹا جانبحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب لیویز فورس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام علاقے میں سوگ کا فضا ہر آنکھ اشکبار آہوں اور سسکیوں کے ساتھ باپ اور کمسن بیٹا سپرد خاک ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے نواحی گاوں کوٹ مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طارق علی ساکھانی مگسی اور اس کا پھول جیسے معصوم بیٹا علی گل مگسی موقع پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ایسی ہی دردناک اطلاع ملنے پر علاقے میں سوگ کا فضا چھا گیا ہر آنکھ اشکبار تھی اطلاع ملنے پر لیویز تحصلیدار خادم مگسی فورس کے ہمراہ پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال گنداواہ پہنچادی جہاں پر ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی لاشیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

طارق علی اور اسکے کمسن بیٹے کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا دوسری جانب لیویز فورس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے تاہم لیویز نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ورثا کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دہانی کرائی گئی ہے زرائع نے آزادی کو بتایا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آئی ہے۔