|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2018

خضدار:  مولانا قمر الدین نے کہا جمعیت علماء اسلام کے لئے اقتدار ایوانوں کا ممبر ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے ہمارے جد وجہد کا مقصد اسلام کے نظام کا پاکستان میں نفاذ ہے اسی مقصد کے لئے ہم سیاسی پارلیمانی جد وجہد کررہے ۔ہمیں تو قع ہے کہ ہم اپنی منزل کو پالیں گے ان خیالات کا اظہار خیلات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے خضدار پہنچنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ،میر یونس عزیز زہری اور مولانا محمد صدیق مینگل کی قیادت میں کارکنان نے پیر عمر کے مقام پر ان کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں جامع مسجد خضدار پہنچایا گیا ۔

مولانا قمر الدین نے کہا 2013 میں ضلع خضدار کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا اس انتخابات کے بعد میں نے ہر ممکن کو شش کی کہ ان کے مسائل کو حل کروں انکی آواز حکام بالا میں پہنچاؤں اس بارے میں جو کچھ میں نے کیا وہ ہر گز کافی نہیں ہے تاہم میں آج پوری دیانت داری کے ساتھ کہسکتا ہوں کہ میں آپ لوگوں اور عوام کے حقوق سے بد دیانتی نہیں کیا مجھے جو کچھ ملا ۔

اپنی بساط کے مطابق اس کو مستحقین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کیا تام اس بارے مجھے سے انسانی کمزوریوں کے تحت جس قسم کی کوتاہیاں ہوئی ہیں اس کے لئے مین اپنے رب سے پھر عوام سے معذرت کرنے کوئی عار محسوس نہیں کرتا جمعیت علماء اسلام کے امیداوار پورے ملک کی طرح ضلع خضدار کے تما م نشستوں سے آنے والے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

انتخابی اتحادوں کے لئے ضلع خضدار کے تمام سیاسیو قوم پر ست جماعتیں ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو پارٹی ہم سے مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے جمعیت علماء اسلام کا مختص کردہ کمیٹی ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہے تاہم حتمی فیصلے جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کا قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی کرنے کا مجاز ہے ۔

مولانا قمر الدین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بر وقت انتخابات کی انعقاد ملک کی مستقبل کے لئے ضروری سمجھتا ہے انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے کہا کہ وہ ایک نئے عزم کے ساتھ انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کریں۔