|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2018

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لیے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔