کراچی: معروف سماجی شخصیت اور وکیل جبران ناصر کا کراچی سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
جیو ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے247 (سابقہ این اے 250 ) اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 (سابقہ پی ایس 113) سے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کاغذات دونوں حلقوں سے جمع کرائیں گے لیکن الیکشن کسی ایک سیٹ سے ہی لڑیں گے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ان کی انتخابی مہم دیگر سیاست دانوں سے مختلف ہوگی، ہر شخص مسائل کی نشاندہی تو کرتا ہے لیکن جیتنے کے بعد ان کے حل پر بات نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں این اے250 سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن اب بہت کچھ تبدیل ہوچکاہے۔