قلات: قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات سے پندرہ کلومیٹر دور سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی آلٹو کار شہید سکندر آبادسوراب سے کوئٹہ جانے والی وٹز کار سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق ہو گئے اور پانچ افراد زخمی ہوئے جان بحق ہو نے والوں میں رحمان احمد اور مسماۃ (ی) شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مقبول احمدمختیار احمد عبدالسلام جلیل احمد محمد حسن اور ایک خاتون شامل ہیں ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخیموں اور لاشوں کو سول ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ مزید علاج کے لیئے روانہ کردیا جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا ہے قلات پولیس مذید تفتیش کررہی ہیں
قلات ،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو بچوں سمیت خاتون جاں بحق
وقتِ اشاعت : June 5 – 2018