|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2018

کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر سوشل میڈیا پر لوگوں کو حراساں کرنے والے ملزم کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر سوشل میڈیا پر کوئٹہ کے شہریوں کو حراساں کرنے اور بھتہ لینے کے الزام میں کوئٹہ پولیس نے جعفرآباد سے ایک ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا جن کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ اس قسم کے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا کیونکہ سوشل میڈیا پر جس طرح لوگوں کو بلیک میل اور حراسا ں کیا جا رہا ہے اس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

کیونکہ کوئٹہ کے شہریوں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داریوں میں ہے اور بھتہ لینے والے ملزمان سب سے بڑے مجرم ہے کوئٹہ کے شہریوں کو حراساں کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔