اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے۔
وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے اور اس حوالے سے کل چھٹیوں کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔
رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔