|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2018

ژوب:  شیرانی کے علاقے ملا راغہ،سرہ ولمئی،غنڈئی میں خسرے کی وباء تین بچے جاں بحق درجنوں متاثرڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی عبد الخالق کے مطابق کہ گذشتہ دن سے شیرانی کے علاقے ملاراغہ،سرہ ولمئی اور غنڈئی میں خسرے کی وباء سے تین بچے جس میں ملا میرو ساکن ملا راغہ کی 2بیٹیاں جن کی عمریں 3اور2سال اور سمیع اللہ ساکن ملا راغہ کا بیٹا جس کی عمر 40دن بتائی گئی جاں بحق ہوئے ہیں ۔

جبکہ درجنوں بچے متاثرہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل سے رابطہ کرنے پر انہوں نے این این آئی کوبتایا کہ متعلقہ علاقوں میں خسرے کی وباء کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس پر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں راوانہ کردی گئی ہے تاہم ٹیموں کی واپسی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔