|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2018

کوئٹہ:  این ایچ اے میں کرپشن کے الزام میں 9 اعلیٰ افسران معطل اطلاعات اور آفس آرڈر کے مطابق این ایچ اے میں کرپشن کے خلاف اعلیٰ سطح پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان ‘ صوبہ کے پی کے اور صوبہ پنجاب کے دو ممبرز ‘ پانچ جی ایم اور تین ڈائریکٹر سطح کے افسروں کو صرف معطل نہیں بلکہ ان کے خلاف کرپشن چارجز لگا کر انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

این ایچ اے ایک مستند ادارہ ہے اور اس کا سی پی ای سی میں بڑا کلیدی کردار ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ادارہ کو ان کرپٹ افسروں سے نجات دلائی جائے اور چیئرمین این ایچ اے کے اقدام کو لوگوں نے بہت سراہا بھی ہے ۔