|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2018

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی آخری امید ہے اقتدار میں آکر ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے صوبے کی عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ترقی کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابقہ صوبائی وزیر سردار نواب خان ترین اور ان کے بیٹے سردارزادہ اکبر ترین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار نواب خان ترین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے ۔

امید کرتے ہیں کہ سردار نواب خان ترین پارٹی کی مقبولیت اور فعالیت کے لیے دن رات محنت کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی ختم کریں گی بلوچستان کی ترقی اور امن کے لیے بہتر پالیسی دیں گے بلوچستان کی عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔

صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے میر علاؤ الدین مری کو نگران صوبائی وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان بلوچستان میں بہتر الیکشن کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے وہ سابقہ آر اوز کی طرح الیکشن نہیں کروائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ علاؤ الدین مری بلوچستان کی عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل کریں۔