خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے بنیادی طرز زندگی اور حقوق کو نہیں پہچانتے اس وقت تک قابض ٹولہ کو شکست نہیں ہوسکتی ہے ۔
کئی سالوں سے خضدار کے عاوم کو دروغ گوئی جھوٹ فریب کی سیاست میں دھوکہ دیکر انہیں بنیادی حقوق سے محروم کردیا ہے اور عوام کی ضمیر کا فیصلہ چند لوگوں کو کرنا ہوتواس قوم کا اللہ ہی حافظ ہے ہم سمجھتے ہیں ۔
خضدار میں عوام جاگ گئی ہے ان میں شعور بیدار ہوگئی ہے اس مرتبہ لوگوں کو بے قوف بنانامشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ان خیالات کا اظہار نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے زہری حویلی میں شمولیت کرنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شمولیت کرنے والے مختلف جماعتوں سے سابق ضلعی یوتھ صدر جماعت اسلامی محمدخان زہری سعید احمد ابابکی غلام رسول محمدحسنی اور باغبانہ انجیری سے مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہ محمدقاصرہ ساتھیوں سمیت اور زیدی پر لوک دری سے عرض محمد اور نیشنل پارٹی سے حاجی ولی محمدزہری خدا بخش زہری محمدرمضان زہری اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کی گئی ۔
اس موقع پر بی این پی عوامی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد زہری تحصیل صدر رئیس علی حسن موسیانی رئیس نثاراحمد مینگل عبدالحکیم زہری حافظ صادق زہری شمس الدین میروانی ابراہیم بلوچ یاسرخدرانی لطیف رخشانی ودیگر پارٹی رہنماء موجود تھے میر اسرار اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ خضدار کے غیور عوام کی خاطر اب میں خود میدان میں نکلے ہیں۔
خضدار کے عوام کو دروغ گوئی کی سیاست سے نجات دلائیں گے ، اسرار زہری
وقتِ اشاعت : June 9 – 2018