|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا اور عام انتخابات میں محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد صوبے میں حکومت بنا کر بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور ماضی کے حکمرانوں سے ضرور حساب لیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج ہم پسماندگی کا شکار ہے اربوں روپے لیپس ہو کر پنجاب کی ترقی پر خرچ ہوئے مگر یہاں جو قوم پرستی کا دعویٰ کر کے پشتونوں اور بلوچوں کے حقوق کے دعوے دار بنے ہوئے تھے ۔

انہی قوم پرست جماعتوں نے صوبے کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان قوم پرستوں سے حساب لیں جنہوں نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہ کر عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو آزما لیا اب وہ محب وطن سیاسی جماعتیں کو آزما لے جنہوں نے ملک کی سلامتی ، جمہوریت کی بقاء، ترقی وخوشحالی کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح عام انتخابات میں کچھ سیاسی جماعتیں سازشیں کر رہی ہے کہ انتخابات نہیں ہونے دینگے یہ ان کی خیام خیالی ہے عام انتخابات وقت پر ہونگے اور پیپلز پارٹی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔

پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا اور اب کارکن عید کے بعد عام انتخابات کی تیاری کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے کیونکہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے ۔

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا اور عام انتخابات میں محب وطن سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد صوبے میں حکومت بنا کر بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور ماضی کے حکمرانوں سے ضرور حساب لیا جائیگا۔