دالبندین: دالبندین کینسر کے مرض نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی ۔
تفصیلات کے مطابق کلی غریب آباد دالبندین کے رہائشی اور سنجرانی لاء چیمبر کے اسسٹنٹ عبدالرزاق ریکی جن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گیا جنہیں علاج کی غرض سے کراچی منتقل کر دیا گیا اور ان کے جسم میں بلڈ کینسر کے جراثیم پائے گئے مگر دوران علاج وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی موت کینسر جیسے مرض کے سبب واقع ہو گئی ہے ان کی میت کراچی سے دالبندین منتقل کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔
دالبندین،کینسر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
وقتِ اشاعت : June 10 – 2018