|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

تفتان : تفتان ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق سابق صوبائی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں میں دوبارہ مسافر بسوں کو رشوت کے نام پر تنگ کر رہے ہیں جس سے مسافروں کو سخت تکالیف کا سامنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر مسافر کوچوں یا مال بردار گاڑیوں کو روک کر رشوت نہیں مانگ سکتا اب چونکہ صوبائی حکومت اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوچکی ہے تو لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر مامور اہلکار مسافر کوچوں کو روک کر نت نئے بہانے کرکے مسافر کوچوں روک لیتے ہیں اور ناجائز تنگ کرکے رشوت مانگ لیتے ہیں ہم ٹرانسپورٹر آئے روز کے بہانوں سے تنگ آچکے ہیں ۔

انہوں نے آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز سے پرزور اپیل کی کہ ان چیک پوسٹوں پر مامور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیکر کاروائی کریں تاکہ مسافر کوچوں کو چیکنگ کے نام پر تنگ کرنے کا سلسلہ ختم ہوسکیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم تفتان روٹ پر چلنے والی تمام ٹرانسپورٹر انصاف حاصل کرنے کے لیے عدالت کا رخ کر ینگے۔