پسنی : مکران میں گرمی کی شدت برقرار،شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری،روزہ دار پریشان،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے برف کی مانگ میں اضافہ،گرمی کی یہ لہر جاری رہے گی۔
سمندری ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں حبس اور نمی کی وجہ سے گرمی میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق مکران میں گرمی کی ایک نئی لہر داخل ہونے سے تربت میں درجہ حرارت پچاس سیں نٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
گرمی کی یہ لہر کل سے شروع ہوا ہے جو کہ مذید چند دنوں تک جاری رہے گی۔ مکران کے ساحلی شہروں پسنی،گوادر،جیوانی، اورماڑہ اور ارد و نواح میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ جہاں سمندری ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے حبس اور نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
مکران کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے برف کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ روزہ داروں کی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گرمی کی شدت کی وجہ سے مکران کے مختلف شہروں تربت،بلیدہ،تمپ،مند، پسنی،گوادر،اورماڑہ،جیوانی سمیت ارد و نواح میں دوپہر کو مارکیٹوں اور بازاروں میں سناٹا رہا۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود رہے۔
مکران بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ
وقتِ اشاعت : June 10 – 2018