|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں زرعی پانی کی قلت خونی تصادم کی حیثیت اختتار حاصل کرلی باری شاخ کے مقام پر جتک قبائل کے دوگروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک زمیندار ہلاک تین زخمی ہو گئے ۔

سیاسی رہنما سابق وزراء انتخابی مہم میں لگ گئے جبکہ پٹ فیڈر کینال کے چیف انجینئر سپریٹنڈنٹ انجینئراور ایکس ای این ایری گیشن ایک ہفتہ سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں روزے رکھنے لگے زمیندار کسان رل گئے تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر کینال ودیگر ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت کی وجہ سے علاقے میں قحط کا منظر ہے کروڑوں روپے کے شالی کا بویا گیا ۔

بیج خشک ہونے لگا نصیرآباد میں زرعی پانی کی قلت کی وجہ سے خونی تصادم کی حیثیت اختتار کرتی جارہی ہے گزشتہ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود روز باری شاخ کے مقام پر جتک قبائل کے دوگروپوں میں زرعی پانی کے تنازعہ میں مسلح تصادم ہوا دونوں قبائل مورچہ بند وکر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک عبدالحق جتک زمیندار ہلاک تین زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا ۔

نصیرآباد میں زرعی پانی کی قلت اور قحط جیسی صورتحال کے باوجود ڈیرہ مراد جمالی میر حسن تحصیل تمبو کے سیاسی رہنما سابق وزراء اپنے حامیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں چلانے میں مصروف ہے جبکہ پٹ فیڈر کینال کے چیف انجینئر سپریٹنڈنٹ انجینئراور ایکس ای این ایری گیشن ایک ہفتہ سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں روزے رکھنے لگے ہیں ۔

جس کی وجہ سے ایری گیشن کے دفاتر ویران ہونے کی وجہ سے زمیندار کسان سخت پریشان ہیں زمیندار کسان دفاتر اور آفیسروں کے گھروں کے چکر چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں تحصیل تمبو کی درجنوں شاخوں قبولہ مگسی شاخ کے ٹیل کے علاقوں میں شدید پانی کی قلت ہے بڑے پیمانے پر جانور مر رہے ہیں نگران وزیراعلی ٰ بلوچستان سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔