|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2018

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے کا بینہ کا ہنگامی خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔

اجلا سمیں کا بینہ کے اراکین ، سینئر نائب صدر حاجی جبار کاکڑ، نائب صدر یاسین آغا، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر باز محمد خلجی، سیکرٹری اطلاعات اکرم پانیزئی، جوائنٹ سیکرٹری عین الدین ترین، جوائنٹ سیکرٹری ندیم خان کاسی، سیکرٹری مالیات بختیار خان خلجی، آفس سیکرٹری زمان خان کاکڑ، سالار حبیب ننگیال نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تنظیمی امور ، عام انتخابات میں ضلع کوئٹہ کے سطح پر اہم رول ادا کرنے پر تفصیل سے غور وخوص ہوا سیر حاصل بحث کی گئی بیان میں صوبائی کا بینہ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کاری میں ضلع کوئٹہ کی مشاورت کے بغیر اور نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کوئٹہ کی یا بینہ کے اراکین صوبائی صدر سے ملاقات اور اجلاس منعقد کر کے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے طریقہ کار وضح کرے گا۔