|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان میں کاغذات نامزدگی اسکرونٹی کا عمل جاری ہے ۔گزشتہ روزسردار اخترجان مینگل،نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی ،نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، جام کمال ، محمد عظیم بلوچ ،. پرنس احمد علی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، انجینئر زمرک خان اچکزئی اور سردار خان رند ،

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سابق وفاقی وزیر میرچنگیز جمالی سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ سابق رکن صوبائی اسمبلی میر خان محمد جمالی میر اورنگ زیب جمالی محمد نعیم کھوسہ فاروق خان جمالی عبدالمجید نزیر احمد کھوسہ عبدالرسول محمد حسین ،میر محمد امین عمرانی ، کشور احمد جتک، سید اکبر شاہ ،عبدالحکیم انقلابی کے کاغذات نامزدگی درست جبکہ حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی چھتر سے مسترد ہونے والے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی ان کے فرزند میر اصغر خان عمرانی سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ میر غلام مجتبیٰ ابڑو سائیں بخش کھوکھر جمعیت علماء اسلام کے حاجی رحمت اﷲ بنگلزئی محمد عارف ابڑو حضور بخش جتک شامل ہیں ۔

جبکہ حلقہ پی بی 12سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار میر نظام الدین لہڑی کے بھی کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیںآج سابق اسپیکر محمد اسلم بھوتانی ،میر محمد خان لہڑی، سکندر عمرانی ،میر عبدالماجد خان ابڑو ودیگر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسیکروٹنی کا عمل آج بھی جاری رہے گا ۔

جانچ پڑتال کے دوران متعلقہ اداروں ، نیب ، ایف آئی اے ، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے یہ تمام ادارے وقتاً فوقتاً امیدواروں کا ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں جس کی مدت اور روشنی سے ا سیکروٹنی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ موثر ، صاف وشفاف بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کا عمل 19 جون2018 تک جاری رہے گا۔