|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2018

جعفرآباد: سابق صوبائی وزیرمیرفائق جمالی نے کہا ہے کہ ظفراللہ جمالی کے لیے مینے سیاسی دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردئے برادری کاتعلق بھی ختم کروں گاظفراللہ جمالی نے روایتی رواداری وبرداشت کوپامال کرکے ذاتیات کی حدکردی ہے وہ اپنے ہی لگائے گئے پودوں کوکاٹنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
جعفرآباد میں اپنی اہلیہ سابق صوباء وزیرمحترمہ راحت بی بی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انکا کہناتھاکہ انکی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی برائے بی بی 13اور این اے 261درست قرار پائے ہیں جبکہ میرے کاغذات کی جانچ پڑتال 19جون کوہوگی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے فیصلے خودکرے گی ماضی میں مرکزاپنے فیصلے تھونپتا تھا بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ جعفرآباد کی انتظامیہ اورجوڈیشری سے مطمئن ہیں الیکشن آذادانہ اورمنصفانہ ماحول میں ہوں گے گرمی کے باعث نقل مکانی کرنے والے اپنے ورکرزکولانے کے لیے گاڑیاں بھیجیں گے اورووٹ کاسٹ کرانے کے بعد انہیں واپس پہنچادیاجائے گا ۔

میرفائق علی جمالی کاکہناتھا کہ میراسیاسی حوالے سے جمالی برادری سے کوء تعلق نہیں ہے سیاسی حوالے سے میں حلقے اور عوام کاپابند ہوں میراتعلق عوام اور پارٹی سے ہے عوام اپنااچھابراخوب سمجھتے ہیں ۔

ووٹ انکودیں گے جنھوں نے خدمت کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرظفراللہ جمالی میرے بڑے اور قابل احترام ہیں لیکن میرے اور ان کے سیاسی راستے ہمیشہ کے لیے الگ ہوچکے ہیں ۔

برادری کے راستے بھی الگ کرنے کاسوچ رہاہوں میں سیاست کوگڈاگڈی کاکھیل سمجھتاہوں اسلیے کبھی بھی کسی کونیچادکھانے یازاتیات پراترنے کی حرکت نہیں کی لیکن میرظفراللہ جمالی زاتیات پراتر آئے ہیں جوجمالیوں کاشیوہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظفراللہ کے بیٹے ایم این اے اورناظم رہے ہیں انکی کارکردگی بھی سامنے ہے خود میر ظفراللہ کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے جواہل ہوتا ہے وہ آگے نکل جاتا ہے نااہل کی سیاست میں کو جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اورجان جمالی ظفراللہ خان کے ہاتھ کے لگائے پودے ہیں مگروہ ضداورانامیں میں مبتلاہوکراپنے ہاتھ کے لگائے ہوئے پودوں کو کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پبلک میٹنگ میں تمام حقائق سے پردہ اٹھائیں گے ۔