|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2018

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 کے امیدوارگہرام بگٹی نے اپنے ورکروں کے ایک پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ سابق وزیرداخلہ سرفرازبگٹی اورانکے بھائی جان محمدبگٹی نے ایک بار پھرڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کی ذریعے قوم پرمسلط ہونے کی بھرپورکوشش کی ہے۔

لیکن ان کے کاغذات نامزدگی کو تفتیش اور جانچ پڑتال کے دوران فرض شناس ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا جس نے ڈیرہ بگٹی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرفرازبگٹی نے اپنے ایک کمپنی کونامزدگی فارم میں چھپایااس لئے وہ اب صادق وامین نہیں رہے ان کوتاحیات نااہل کیاجائے جبکہ ان کے بھائی جان محمدبگٹی نے اپنے نامزدگی فارم میں پیج نمبردس کی دوکاپیاں لگاکراپنے کاغذات کوزوروزبردستی اور جعل سازی سے منظورکروانے کی ناکام کوشش کی ہے بلکہ وہ ایک مقدمہ میں نامزد بھی ہے ۔

اس لئے ان کوگرفتارکرکے جیل میں ڈال کرقانونی تقاضے کوپورے کئیجائے انہوں نے کہا کہ آراوڈیرہ بگٹی کی قانون پرعمل داری ملک دشمن اورکرپٹ لوگوں کوراس نہ آئی اورراتوں رات آراوکاتبادلہ کروایاگیاجوکہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسکوڈیرہ بگٹی کی عوام کسی صورت میں قبول نہیں کریگی ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں سابق صوبائی وزیر میر سرفرازنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کرپشن کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی بلکہ میرٹ کوپاں تلے روندڈالاتعلیم یافتہ نوجوان دردرکے ٹھوکرے کھانے نے پرمجبورہیں انکے ترقی کے دعوے صرف میڈیاکے حدتک ہیں میں اورمیراخاندان اوربگٹی قوم محب وطن اورپرامن پاکستانی شھری ہیں ۔

میں حق اورانصاف کی جنگ آئینی اورقانونی طریقے سے لڑرہاہوں اگرمجھے شھیدکردیاجاتاہے تومجھے سبزہلالی پرچم میں کفن دیاجائے انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی وزیر اب اپنی شکست کودیکھ کرہمارے خلاف ہرحربہ استعمال کریگااس لئے مجھے اور میرے ورکرز کو تحفظ دینے کے لئیچیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف چیف احکامات دیں ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اورصاف وشفاف الیکشن ڈیرہ بگٹی میں منعقدکرواکے قانونی وآئینی تقاضوں کوپوراکرلیں اجتماع پاکستان زندہ باداورپاکستان کاکیامطلب لاالہ الااللہ کے نعروں سے گونج اٹھااورپاکستان کاسبزہلالی پرچم بھی لہرایاگیا۔