آئس لینڈ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اس سے پہلے کبھی بھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز میں نہیں پہنچ پایا لیکن پھر بھی اس نے اپنے پہلے گروپ میچ میں نہ صرف سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو قابو میں رکھا بلکہ ارجنٹینا کے خلاف میچ کو برابری پر ختم کیا۔
اس میں وہ میسی کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے انتہائی اہم پنلٹی کو ضائع کر دیا۔
لیکن آئس لینڈ میں فٹبال کی بہتری کے اقدامات زیادہ دور کی بات نہیں جس کا مطلب ہے کہ صرف 3 لاکھ 34 ہزار 252 نفوس پر مشتمل آبادی میں فٹبال کے بعض اچھے کھلاڑیوں کا ماضی مختلف تھا۔
فلم ڈائریکٹر: ہینز ہالدورشون
ہینز ہالدورشون نے گول بچایا
شکریہ انھوں نے میسی کی ایک اچھی پنلٹی کک کو بچایا، ہینز آئس لینڈ کے نئے قومی ہیرو ہیں لیکن انھوں نے صرف فٹبال کو گول پوسٹ سے باہر نہیں دھکیلا بلکہ وہ ادکاروں کو ہدایات بھی دیتے ہیں۔
ڈائریکٹر کے طور پر ہینز کے کاموں میں آئس لینڈ کے لیے ویڈیو بھی بنائی جس کی وجہ سے گانوں کے مقابلے یورو 2012 میں آئس لینڈ کو موقع ملا۔
ان کی سابق کمپنی ساگا فلم ناروے میں قائم ہے اور ہینز نے وعدہ کر رکھا ہے کہ جب ان کا فٹبال کریئر ختم ہو گا تو اس میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لیں گے۔
سیاست دان: روریک گیسلاسون
روریک گیسلاسون کا نام انتخابات میں امیدار کے طور پر سامنے آیا
مصر کے سٹار کھلاڑی مو صلاح نے غیر متوقع طور پر ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات میں خود کو دوسری پوزیشن پر پایا کیونکہ دس لاکھ بیلٹ پیپرز پر ان کا نام درج تھا۔
لیکن کسی فٹبالر یا مشہور شخصیت کو ووٹنگ کے عمل کا حصہ بنانے کی ایک تاریخ ہے اور یہاں تک ڈچ زبان میں اس کے لیے ایک مخصوص لفظ لسٹجوا کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر یورو میں 2016 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے مڈ فیلڈر روریک اچانک سینٹر رائٹ کی جماعت انڈیپینڈنٹ کی جانب سے امیدوار کے طور پر سامنے آتے ہیں جس میں وہ دارالحکومت کے جنوبی حصے سے امیدوار تھے۔
اگرچہ یہ صلاح کے مقابلے میں قدرے مختلف صورت ہے لیکن ریوک کے معاملے میں انھیں کم از کم اس کے بارے میں علم تھا اور ان کا نام الیکشن کی فہرست میں اس وجہ سے ڈالا گیا تھا تاکہ دیگر ووٹرز کی حمایت حاصل کی جا سکے۔
اس میں ان کا کوئی ایسا منصوبہ نہیں تھا کہ اپنی سیٹ حاصل کرتے خاص کر جب وہ جرمنی میں کھیلتے ہیں۔
خاندانی شخصیت: البرٹ گڈمونسن
البرٹ گڈمونسن کی
یورو 2016 کے فٹبال ٹورنامنٹ نے ایک شخص کو بہت زیادہ مقبول بنا دیا خاص کر ان کی آواز کو۔
البرٹ گڈمونسن آئس لینڈ کے براڈ کاسٹر ہیں اور گول کے بارے میں بہ پناہ جذبات سے بھرپور ان کی کمنٹری پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔ سابق بین الاقوامی سٹرائیکر کے بیٹے البرٹ گڈمونسن نے ارجنٹینا کے خلاف میچ کھیلا لیکن ان کے خاندان کی فٹبال سے متعلق شہرت صرف یہ ہی نام نہیں۔
البرٹ کی والدہ سابق کھلاڑی ہیں اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ وہ خود سابق سٹرائیکر انگئ البرٹسن کی بیٹی ہیں جن کا آئس لینڈ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے۔
اگر اس سے زیادہ پیچھے کی بات کی جائے تو البرٹ کے پردادا جن کا نام بھی البرٹ تھا، وہ آئس لینڈ کے پہلے پروفیشنل کھلاڑی تھے جو 1940 کی دہائی میں آرسنل اور اے سی میلان کی جانب سے کھیلے۔
دندان ساز: ہیمیر ہالگریمسون
کہو۔۔۔ ارجنٹینا ہمیں ہرا نہیں سکا
بڑھئی سے اداکار بننے والی ہیرسن فورڈ، سرمایہ کاری بینکنک سے ایمزون کے بانی جیف بیزوس، آئس لینڈ کے آئس سکیٹنگ سے باکسنگ کے شعبے میں آنے والے ٹونیا ہارڈنگ تو دندان سازی کے شعبے کو ترک کر کے ہیمیر ہالگریمسون قومی ٹیم کے مینجر بن گئے۔
دانتوں کے معالج ہیمیر ہالگریمسون نے 1990 میں فٹبال کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب وہ خواتین کی فٹبال ٹیم مینجر بنے اور اس وقت بھی انھوں نے دندان سازی کی پریکٹس چھوڑی نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ فٹبال ان کی باقاعدہ ترجیح بن گئی اور مردوں کی فٹبال ٹیم کا حصہ بن گئے۔
وہ 2011 میں ٹیم کے اسسٹنٹ مینجر بنے بعد میں 2013 میں جوائنٹ مینجر اور 2016 میں لارس لارجربیک کے جانے کے بعد ٹیم کے مینجر بن گئے۔
نانبائی کے بھائی: کولبین سیگپورسون
کولبین نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی تھی
یہ اصل میں ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے لیکن یہ باعث ندامت ہو گا اگر کولبین کا ذکر نہ کیا جائے۔
انھوں نے یورپیئن فٹبال چیمپیئن شپ میں انگلینڈ کے خلاف دو صفر سے حاصل ہونے والی تاریخی کامیابی میں دوسرا گول کیا تھا اور ان کے بھائی اینڈری اب ان کے ایجنٹ ہیں اور یہ بھی گیم چیمپیئن شپ مینجر 3 کے سپر سٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کے بارے میں ٹھیک کہا جائے تو یہ اس گیم کے بہترین کھلاڑی ہوں گے لیکن حقیقی فٹبال کی دنیا میں نہیں آ سکے۔
جب آینڈری اپنے بھائی کے لیے کام نہیں کرتے تو بیکری کے خاندانی کاروبار میں مدد کرتے ہیں۔