کوئٹہ : نگراں وزیرداخلہ بلوچستان عنایت اللہ کاسی کا کوئٹہ ڈسٹر کٹ جیل کا اچانک دورہ جیل میں مو بائل فون،منشیات کے استعمال پر اظہاربر ہمی ، چار اہلکار وں کا تبادلہ کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق نگراں وزیرداخلہ بلوچستا ن عنایت اللہ کاسی ایڈوکیٹ نے منگل کو اچانک کوئٹہ ڈسٹر کٹ جیل کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے جیل کے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا، وزیرداخلہ نے جیل میں آزادنہ طورپر موبائل فون اور منشیات کے استعمال پر اظہار برہمی کر تے ہوئے غفلت بر تنے والے چار وارڈرزعصمت علی ،وزیربخش ،عرفان اکبر اور محمد رفیق کا جیل کے مختلف مقامات پر تبادلہ کردیا۔
نگراں وزیر داخلہ نے عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کے تبادلے،جیل میں ڈاکٹروں اور ادویات کے اضافے سمیت دیگر معاملات و مسائل کو حل کر نے کی بھی ہدایت دی
نگران وزیر داخلہ کا ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ، 4اہلکاروں کا تبادلہ کردیا
وقتِ اشاعت : June 20 – 2018