کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ہونیوالے اتحاد کوبلوچستان کے ضلع خضدا رکے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں سوراب، قلات، مستونگ ، نوشکی سمیت دیگر علاقوں تک بڑھانے پر گفت وشنید ہوئی اس حوالے سے گفت وشنید اور مذاکرات کے لئے جلد وفود کی شکل میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سوراب، قلات، مستونگ، نو شکی ، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اتحاد کی بات ہوئی اور کسی ممکنہ حد تک اتفاق رائے پید ا کیا گیا سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر جمعیت علماء السلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد بلوچستان کے دیگر علاقوں تک وسیع ہو تا ہے تو اس کے آنیوالے انتخابات اور بلوچستان پر مستقبل میں درس نتائج برآمدہونگے ۔
مولانا غفور حیدری اور سردار اخترجان مینگل کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ
وقتِ اشاعت : June 20 – 2018