|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2018

اوستہ محمد :  جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکرٹری مو لانا عبد الغفو ر حیدری نے کہا ہے کہ انشا ء اللہ الیکشن میں پورے ملک سے کا میا ب ہوہو کر کار کردگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر چاروں صوبوں میں واضح اکثریت سے کامیا بی حاصل کر کے حکو مت بنائیں گئے اور عوام کے تمام مسائل حل کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارجمعیت جعفر آباد کے سابق جنر ل سیکر ٹیری میر جمع خان نچاری مولانا حمد اللہ پندرانی اور محمدرفیق پندرانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت ایک واحد جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفی اور عوام کی بقاء اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدارہمارے منز ل نہیں ہے بلکہ ہمارا اصل منزل عوام کی حقوق کے حصول کے لئے کو شش کر نا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دینا کے نظر میں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے دینا کے وہ قوتیں برادرشت نہیں کر رہے ہیں کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کے طر ف کا مزن ہو جمعیت دینا کے تمام بیرانی قو توں کو خبردار کیا کہ ہمارا ملک ایک پرامن ملک ہے یہاں کسی کو مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں تیز کر یں تاکہ بلو چستان سمیت پورے ملک سے کا میابی حاصل کر یں انشا ء اللہ انتخابات میں ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتون نے ہمیشہ اپنے کاندانوں کو نواز لیکن ایم ایم اے اقتدار میں آکر غریب عوام کی حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کر یں گے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے منشور یہ ہے کہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ آئیں میں تمام اسلامی دفعات کا تحفظ کر نے منشور کا حصہ ہے ۔

مولاناحیدری کہا کہ ملک میں با اختیار آزاد عدلیہ اختیارات کی نچلی سطح تقسیم ایم ایم اے کے منشور میں شامل تعلیم روز گار کی فراہمی غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے گا ایم ایم اے منشور میں ضرورت زندگی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی اور ملک میں ڈیموں کی تعمیر بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا موثر نظام ایم ایم اے کا منشور ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ایم اے کے اولین مقصد ملک میں عوام کے تمام مسائل کو حل کر نے کی کو شش کر یں گے انہوں نے کہا کہانشا ء اللہ پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی کارکنوں سے اپیل کر تا ہوں کہ الیکشن مہم کو تیز کر کے دن رات محنت کریں تاکہ عوام تک ہم ایم ایم اے کا منشور پیش کر سکیں ۔