|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2018

لاڑکانہ: چیف جسٹس نے چانڈکا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اورابترحالت پر ایم ایس پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے لاڑکانہ کے چانڈ کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال کے آئی سی یو، یورولوجی وارڈ سمیت لیبارٹری کی ابترصورتحال پرچیف جسٹس نے ایم ایس پرشدید برہمی کا اظہارکیا۔ اسپتال میں سائلین بھی سکیورٹی حصارتوڑکرچیف جسٹس کے سامنے پہنچ گئے اورمسائل بیان کئے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چانڈکا پل پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔  احتجاج کرنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے بھٹوریفرنس کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس کو عدالتی قتل قراردیا جائے اورشہید بینظیر بھٹو کے قاتل آزاد کیوں ہیں جس کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔