کوئٹہ: نیشنل پارٹی قلات جوہان کے اہم رہنماء سابق ڈسٹرکٹ ممبر یونین کونسل جوہان کونسلر محمد عالم لہڑی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے چالیس سالہ ناطہ توڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنر ل سیکرٹری سینیٹر مو لانا عبدالغفور حیدری ،سردارزادہ میر زاہدجان لہڑی و دیگر بھی مو جود تھے۔
محمد عالم لہڑی نے کہا کہ جوہان نرمک کے تاریخ میں یہ سب سے بڑی شمولیتی تقریب ہے جس میں ہزاروں قبائلی عمائدین نے جمعیت علماء اسلام کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے جمعیت کے کارواں کا حصہ بنے یہ مخالفین کے لیے یہ ایک چیلنج ہے کہ جوھان نرمک کے غیور عوام نے انہیں مکمل مسترد کر دیا 25 جولائی کے بعد قوم پرستوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ،ہم آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ایم اے پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اجتماعی مسائل کے حل اور اپنے علاقے کو ترقی خوشحالی کے راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں بلوچستان کے کئی دیہات کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ہمیں اقتدار ملا تو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں گے ۔
قلات کے علاقوں جوھان خیصار شیخڑی کوبجلی کی فراہمی ہمارے دور میں ہوئی جمعیت نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا عوام ہمیں آج بھی قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی عوام ووٹ کی طاقت سے ملک بھر میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کتاب پر مہر لگائیں اور بے دین جماعتوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں ۔
عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام شاندار کامیابی حاصل کر کے بلوچستان میں حکومت بنائیگی جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق خدمات سرانجام دی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہے گی جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی نہیں بلکہ مضبوط دینی قوت ہے ۔
روز اول سے شرعی اقتدار سمیت ختم نبوت کے حوالے سے ناموس رسالت قانون کے حوالے سے دینی مدارس و مساجد کی تحفظ کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک میں بیہودہ قوانین کا راستہ روکا ہے مغربی تہذیب کے سد باب کرنے کے لیے جمعیت نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔
مغربی تہذیب کے نمائندے عمران خان کے شکل میں مغربی کلچر کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جن کا خواب پورا نہیں ہونے دینگے ہم سب ملکر عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کو پھر پور ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور بے دین قوتوں کو شکست فاش دینگے۔
اس موقع پر گل محمد لہڑی غلام رسول گرانی سکندرخان ابابکی ظہور احمد گرانی محمد رمضان لہڑی اورنگزیب لہڑی غلام فاروق لہڑی دین محمد لہڑی ولی محمد لہڑی عبدالصمد لہڑی ماسٹر پیر بخش لہڑی شفیع اللہ قطب علی لہڑی ریاض احمد ٹکری عبدالحق لہڑی عبد الہادی لہڑی عبدالرشید لہڑی صدام لہڑی غلام محمد لہڑی اس کے علاوہ نرمک یونین کونسل ریگواش کے قبائلی جرگہ کے چیئرمین میر شفیق لہڑی نے قبائلی جرگے کو جمعیت علماء اسلام میں ضم کر کے جمعیت علماء اسلام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔
جسمیں مختلف قبائل لہڑی بنگلزئی مختلف سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل ودیگر قبائل کے ٹکری عبدالکریم لہڑی ٹکری عیسی خان لہڑی ٹکری داد خدا لہڑی ٹکری محمد عمر لہڑی حاجی عبدالستار لہڑی حاجی محمد ابراہیم لہڑی عبدالرحمن لہڑی محمد انور لہڑی اور میر سعید جان بنگلزئی کے قیادت میں ٹکری قادر بخش بنگلزئی کرم خان بنگلزئی منیر احمد بنگلزئی محمد فضل بنگلزئی محمد غلام بنگلزئی محمد خیر عرف محمد جان بنگلزئی ودیگر قبائلی عمائدین معتبرین ہزاروں ساتھیوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت کی
عمران خان مغربی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں عوام ووٹ کے ذریعے سازش نا کام بنا دیں ،غفور حیدری
وقتِ اشاعت : June 23 – 2018