|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2018

کوئٹہ: صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق قمبر دشتی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹر ی محکمہ لوکل گورنمنٹ جبکہ شعیب احمد گولہ سیکریٹر ی محکمہ قانون کوسینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان تعینات کیا گیا ہے۔

علی اکبر سیکریٹر ی لوکل گورنمنٹ کوسیکریٹری محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس جبکہ شیر خان بازئی سیکریٹر ی کمیونیکشن اینڈ ورکس کو سیکریٹر ی اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،سلیم اعوان سیکریٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کوسیکریٹر ی محکمہ اری گیشن ،عبدالرحمان بزدار سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو سیکریٹی محکمہ قانون حافظ عبدالماجدمحکمہ اری گیشن کوسیکریٹر ی ایس اینڈ جی اے ڈی,یاسر خان ممبر چیف منسٹر معائنہ ٹیم کو سیکریٹری محکمہ مذہبی امور، جبکہ نور محمد جوگیزئی ممبر چیف منسٹر معائنہ ٹیم کو ممبر iiiبورڈ آف ریونیوبلو چستان شاہد سلیم ممبر چیف منسٹر معائنہ ٹیم کو سیکریٹری محکمہ سپورٹس جبکہ منظور احمد سیکریٹر ی محکمہ سپورٹس کو ممبر چیف معائنہ ٹیم اور تقرری کے منتظر جاوید اخترکو اسپشل سیکریٹری محکمہ ہلیتھ تعینات کیا گیا ہے۔ 

صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق تقرری کے منتظر سید زاہد شاہ کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ لیبر نعیم گچکی کو سیٹلمنٹ آفیسر مکران اور عبدالناصر دوتانی کو ڈپٹی کمشنر دکی، یاسر بازئی ( زیر تبادلہ) بطور ڈپٹی کمشنر صحبت پور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور قادر بخش( زیر تبادلہ) بطور ڈپٹی کمشنر کوہلو کو ڈپٹی کمشنر زیارت تعینات کیاگیا ہے جبکہ طارق جاوید مینگل ڈپٹی کمشنر زیارت کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری ( اسٹاف) /پی ایس او ٹو چیف منسٹر بلوچستان، عمران زرکون ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے جبکہ عبداللہ بلوچ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو قائمقام ڈائریکٹر مائنز اینڈمنرلز عینات ۔ 

تقرری کے منتظر ولی محمد بڑیچ کو منیجنگ ڈائریکٹر کیو واسا، حبیب اللہ خان ( زیرتبادلہ) بطور اسسٹنٹ کمشنر آواران کو سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹ، تقرری کے منتظر شرجیل نور کو اے ڈی سی ( ایونیو) گوادر، قربان علی کو اے ڈی سی ( ریونیو) کیچ، حبیب ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر مچ، ظفر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پنجگور، وکیل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر گردگاپ، اورغلام حسین کو قائمقام اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ ، دوستین ہوتھ انڈر سیکرٹری (سروسزii-)کو اے ڈی سی ( جنرل) لسبیلہ جبکہ بادل دشتی اے ڈی سی ( ریونیو) نصیر آباد کو اے ڈی سی ( ریونیو) لسبیلہ تعینات کیاگیا ہے۔