|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی نواب میر عالی بگٹی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی گئی ۔

ریٹرننگ آفسر کے بعد ٹربیونل نے بھی نواب عالی بگٹی کی کاغذات نامزدگی مسترد کردےئے تھے جبکہ صوبائی وزراء میر شاہنواز مری ، بہرام خان اچکزئی، سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی اور دیگر امیدوار عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا کیسز کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی ۔

نادر چھلگری ایڈووکیٹ، ریاض احمد ایڈووکیٹ اور بہرام کاسی ایڈووکیٹ اور دیگر نے کیسز کی پیروی کی اور سابق وزیرداخلہ میرشعیب نوشیروانی سمیت دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی میرشعیب نوشیروانی کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سلیم لاشاری نے دلائل دیئے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

پی بی 42 پر بی این پی کے امیدوار ثناء بلوچ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار جمال نوشیروانی کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ثناء بلوچ دوہری شہریت رکھتے ہیں جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا عدالت نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔