|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2018

دالبندین: الفتح پینل کے سربراہ حلقہ این اے 268 چاغی خاران نوشکی سے آزاد امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر محمد عارف محمد حسنی نے دالبندین بازار میں اپنے مشترکہ انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی اور قبائلی معتبرین بھی موجود تھے ۔

سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہاکہ وہ سابقہ ادوار میں بھی اقتدار میں رہے مگر ان پر آج تک ایک نوکری ملازمت فروخت کرنے کا الزام نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی کوئی کرپشن کی بلکہ سرکاری فنڈز کو امانت سمجھ کر عوام فلاح وبہبود پر خرچ کی ۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ ایم پی اے فنڈز کہاں خرچ ہوئے اس کا جواب چاغی کے عوام دیں گے انہوں نے کہاکہ اب لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع چاغی میں ووٹوں کی خریداری کے لئے شمسی پلیٹیں جرنیٹرزموبائل اور دیگر اشیاء کے استعمال کافی الفور نوٹس لیں آزاد امیدوار میر محمد عارف محمد حسنی نے کہاکہ ہم نے ہر دور میں شرافت کی سیاست کی ہے دھاندلی کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

چاغی کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ہماری سیاست کا مقصد حق دار کو اس کا حق ملنا چاہیئے اگر لوگوں نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو بلا تفریق لوگوں کی خدمت کریں گے اس موقع پر میر احمد محمد حسنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں بازار میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔