|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2018

تربت : بی این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین اے 271جان محمددشتی کوایف سی کی میسکین چیک پوسٹ پر بلیدہ جانے سے روک دیاگیا۔

آدھے گھنٹے تک روک کراورکوائف معلوم کرنے کے باوجودسیکورٹی کلیئرینس نہیں دی گئی،ذرائع کے مطابق منگل کی صبح بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما،معروف ادیب وNA271میں قومی اسمبلی کے امیدوارجان محمددشتی کومیسکین بلیدہ ایف سی چیک پوسٹ پرسیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نے روک کراپنے حکام بالاسے انہیں اجازت دینے اورسیکورٹی کلیئرینس کے لئے تقریباًآدھے گھنٹے تک روک کرنامعلوم وجوہات کی بناپرانہیں بلیدہ جانے نہیں دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جان محمددشتی بی این پی کے مرکزی رہنماوامیدوارحلقہ پی بی 45میرانوربلیدی کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کے لئے جارہے تھے ، واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کوانتخابی مہم کے سلسلے میںآزادانہ نقل وحمل کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کایہ رویہ قابل قبول نہیں اوران کاالیکشن کے لئے امیدواروں کوروکنانہ صرف غیرآئینی ہے بلکہ حکومتی اعلانات کے برعکس ہے کہ ملک میںآزادانہ انتخابات کرائے جارہے ہیں ۔