چمن 228 گلستان: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جو نکات منشور کا حصہ ہے اس پر عمل درآمد کرکے ماضی کے حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے ، ماضی میں برسراقتدار قوتوں نے نہ تو پشتونوں کے حقوق حاصل کئے اور نہ ہی دین مبین اسلام اور شریعت محمدی کے نفاذ کے لئے قانون سازی کرسکے ۔
آپ حق رکھتے ہیں کہ سابقہ حکمرانوں سے پوچھ لیں کہ وہ مسائل حل کیوں نہ ہوئے جن کے پاس کچھ نہ تھا وہ آج عالیشان بنگلوں ، پلازوں کے مالک کیسے بن گئے اگر آپ نے اپنے اور پرائے میں تمیز اپنی رائے کے ذریعے کی تو یہ تبدیلی کی پہلی اینٹ ثابت ہوگی ۔
ہم بلند و بانگ اور تعصب پر مبنی سیاست اور نعروں کے قائل نہیں لیکن یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر برسراقتدار آئے تو امن ، تعلیم ، صحت ، پانی ، بجلی اور انفراسٹریکچر کو پہلی فرصت میں بہتر اور محکموں میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور میرٹ پر روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں لہذا 25 جولائی کو اپنے قیمتی ووٹ کا استعما ل سوچ سمجھ کر کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 23چمن و این اے 263قلعہ عبداللہ کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی ، پی بی 21 قلعہ عبداللہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کلی مجنون اڈہ کہول کلی حاجی رنگین اڈہ کہول میں شمولیتی اجتماعات باچاخان مرکز سے ضلع ، تحصیل کابینہ ، صوبائی کونسل اراکین حلقہ چیئرمین ڈپٹی چیئرمین ، پی ایس ایف ، این وائی او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ۔
حلقہ پی بی 22 گلستان ڈاکٹر اکبر کاکڑ نے گلستان کلی لاجور میں شمولیتی ، پی بی9پشین عبدالباری کاکڑ نے کلی ظریف آباد ، کلی پیران ، پی بی 20پشین 3 کے لئے نامزد امیدوار عبدالباری آغا ، کلی شاگئی شنغری میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور کلی بتاؤ عشے زئی میں اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ان اجتماعات ، افتتاحی تقاریب ، مشاورتی اجلاس ، اولسی جرگوں سے صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، عبیداللہ عابد ، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی ، سینئر نائب صدر خان محمد کاکڑ ، گل باران افغان ، چیئرمین شاہجہان آغا ، حبیب اتل ، سید عبدالولی ، سید عبدالظاہر مصور خان غبیزئی ، ولی خان کلیوال ، داد شاہ پژواک ، حاجی عبدالقادر آکا ، محمد نبی غبیزئی ، نور علی ، حاجی عبدالواحد ، محمد نسیم ، رحمت اللہ خواجہ زئی ، حاجی ساعت محمد ملیزئی ، حاجی راز محمد عدوزئی ، رحمت اللہ خواجہ زئی ، حاجی نعمت اللہ خواجہ زئی ، حاجی اللہ داد ، عبیداللہ آغا نے بھی خطاب کیا ۔ چمن کلی مجنون اڈہ کہول سے حاجی مجنون آکا ، حاجی عبدالقادر ملیزئی ، حاجی کریم ملیزئی ، ساز الدین غبیزئی ، نعمت اللہ بارگزئی ، حاجی محمد صدیق شمشوزئی ، محمد غبیزئی ، نور علی غبیزئی کی قیادت میں 50 افراد ، کلی حاجی رنگین اڈہ کہول سے حاجی ساعت محمد ملیزئی ، راز محمد عدوزئی ، رحمت اللہ خواجہ زئی ، حاجی نعمت اللہ خواجی زئی کی قیادت میں 25افرا دنے اپنے خاندانوں سمیت جبکہ گلستان کلی سید لاجور سے عبدالولی آغا، عبدالظاہر آغا ، سلیمان شاہ آغا کی قیادت میں 50 افراد نے پشتونخوا میپ ، جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون اولس برسراقتدار جماعتوں سے بدظن ہو کر حقیقی قوم دوست وطن دوست جمہوریت پسند جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم اور فکر باچاخان سے منسلک ہورہے ہیں ۔
آپ کا اعتماد اور بھروسہ ہمیں مضبوط تر بنائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے جبکہ ماضی میں بہت سے بڑے بڑے نام اور پیشوا میچ فکس کرگئے تھے اسی لئے انہوں نے اولس کے توقعات کو اہمیت نہ دی کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ ہم ڈیل کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے ۔ عوامی نیشنل پارٹی آپ کے ساتھ وعدہ کرتی ہے کہ پہلی فرصت میں اجتماعی قومی معاشی مسائل حل کریں گے ۔
تعصب پر مبنی سیاست کے قائل نہیں،اصغر اچکزئی
وقتِ اشاعت : July 5 – 2018