تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماوامیدوار حلقہ پی بی 47 میجر جمیل احمد دشتی نے یوسی گوگدان میں دو بڑے عوامی شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کو چند روز رہ گئے ہیں اور ابھی وقت اور حالات کا تقاضایہی ہے کہ کاروان کے ساتھی پورے علاقے میں پھیل جائیں ۔
اور گھر گھر سردار اختر جان مینگل اور جان محمد دشتی کا پیغام پہنچا دیں اور عرصہ دراز قوم کو کسمپرسی کی دلدل میں دھکیلنے والے سیاست دانوں کی سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیا ستم ظریفی ہے کہ علاقے میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انہیں اس محرومی کی دلدل میں دھکیلنے والے ایک بار پھر انہی کے دروازوں کے کو کھٹکھٹانے لگے ہیں اب قوم کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔
اس موقع پر علاقے کے سینکڑوں افراد نے سردار اختر جان مینگل ، واجہ جان محمد دشتی اور میجر جمیل احمد دشتی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بی این پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا جن میں علی جان ، گل محمد ، نزیر فتح ، سید جان صوالی، حسین رحیم داد ، جمیل احمد، غلام قاضی، سبزل عثمان ، امیر بدل ، ممتاز صوالی، وسیم بلوچ ، طیب شمبے ، چراگ کارچ ، یحییٰ بلوچ ، تاج گل ، شاہجہاں ، شمبے عبداللہ ، وارث حبیب ، مزیرتاج ، عابد شیردل ، رحیم جان ، میر اصغر علی اور دیگر شامل ہیں ۔
جبکہ اسی پروگرام نوکباد کے شہزاد نصیر ، ولید حسین ، جلیل حسین اوراسلام غلام نے بھی شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر حلقہ پی بی 46کے امیدوار اور بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ، بی ا ین پی کے ضلعی صدر شے نذیر احمد بلوچ ، سید جان گچکی ، سعید جان گلزار اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
قوم کی بدحالی کے ذمہ دار سیاستدانوں کا احتساب قریب ہے ،جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : July 8 – 2018