|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2018

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گندم غبن کے ایک اور ملزم محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان کو گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان ودیگر ملزمان پر پی ار سی سینٹر ژوب میں مبینہ طور پر خردبرد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔

واضح رہے نیب بلوچستان نے ایک روز قبل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپی آر سی ، چمن قلعہ عبداللہ ،محمد نعیم علیزئی کو پی آر سی چمن قلع عبداللہ میں کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو ہفتہ کو عدالت پیش کر کے دو دن کا ریمانڈ لیا گیا ۔دونوں کیسز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔