|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2018

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کی تحفظ بااختیار مقننہ آزاد عدلیہ غیر جانبدار انتظامیہ اور اختیارات کی نچلی سطح پہ تقسیم کیلئے اصلاحات لائینگے۔

ہر شہری کیلئے تعلیم علاج اور روزگار کی یقینی فراہمی تمام غیر ضروری ٹیکسوں کے خاتمہ اور عام افرآد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی اور مناسب ترین قیمتوں کا مستقل تعین کرینگے ،انہوں نے کہا کہ آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی کی تشکیل برابری کی بنیاد پہ تمام ممالکِ سے تعلقات کا قیام اور عالم اسلام میں بلاک کی تشکیل مسلم اقلیتوں کی تحفظ کیلئے کاوشیں کرینگے۔

انہوں نے کہا اتفاق رائے سے ڈیموں کی تعمیر بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کا موثر نظام اور توآنائی کآ متبادل ذرائع پہ عملد درآمد یقینی بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں مقامی آبادی کی روزگار اور انفراسٹریکچر کو ترجیح چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسان ومزدوروں کیلئے سود مند پالیسیوں کا اجراء و قومی صنعتوں کی بحالی کیلئے کردار ادا کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی سیاسی اخلاقی معاشی اور انتخابی کرپشن کے بلاامتیاز کڑا احتساب سخت گیر قوانین کا نفاذ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہمارا ایجنڈہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تحفیظ القرآن ہزار گنجی میں حافظ عبدالمالک کی طرف سے دی گء ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پہ صوبائی امیر مولانا فیض محمد ودیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ قومیت اور لسانیت کے نام پہ سیاست کرنے والوں نے بلوچستان کا بیڑہ غرق کردیا ہیں کرپشن دولت کا بے دریغ لوٹ مار اقرباء پروری اور ملازمتوں کی بندر بانٹ سے صوبے کے مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں عوام کے مسائل تو حل نہیں ہوئے لیکن انکی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کو نہ اچھے تعلیمی ادآرے دئیے نہ ہیلتھ کے مراکز قائم کرسکی اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی اور اجتماعی مسائل حل کرسکی ہیں ۔

جمعیت اقتدار میں آکر عوام کے اجتماعی مسائل بھی حل کریگی اس تعلیم صحت اور ہیلتھ کو محور بنائینگے پورے صوبے میں اچھے سکول کالجز اور یونیورسٹیوں کا خال بچھائینگے اور ابتدائی طبی یونٹ ہر یوسی میں قائم کرینگے اور دو قوموں کے درمیان نفرتوں کی دیوار ختم کرکے محبت بھائی چارگی اور اخوت کا رشتہ قائم کرینگے۔

اس موقع پہ سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پہ بنا تھا اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے جبکہ حافظ عبدالمالک نے کہا کہ ہم سب ملکر جمعیت کے نمائندوں کو کامیاب کرینگے۔