خاران: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 268 خاران چاغی نوشکی جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم اپنے سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کیلئے عوام کے پاس جا رہے ہیں ۔
عوام ماضی کے کارکردگی کو سامنے رکھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں میرے انتخابی کیمپ پر حملے سے میرے کارکنوں اور ووٹروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ناوڑ میں محمد عظیم غلزئی محمد نعیم غلزئی علی نواز ثناء اللہ حافظ شفیع محمد ملا محمد نصیر و دیگر کی نوابزادہ امیر شہریار نوشیروانی کی قیادت میں اپنے حمایت کے اعلان کے موقع پر کیا ۔
پنجگور خاران اور واشک میں ہمارے دور کے اربوں روپے کے اجتماعی پروجیکٹس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اس موقع پر حاجی نبی بخش چنال میر لیاقت علی ملنگزئی عبدالباسط چنال داد شاہ مینگل بابا مینگل شاہ ولی اللہ و دیگر ہمراہ تھے
انتخابی کیمپ پر حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،قادر بلوچ
وقتِ اشاعت : July 9 – 2018