|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2018

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی42 ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ راسکوہ یونین کے عوام نے انتخابات میں کامیابی اور تبدیلی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اب سیاپاد قوم کے نوجوانوں میں شعور پیدا ہو چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طاہر شہباز ایڈووکیٹ کے رہائش گاہ پر طاہر شہباز راسکوئی ایڈووکیٹ میر عبدالحلیم پریازئی سیاپاد حاجی عبدالرب سیاپاد غلام علی سیاہ پاد کی بی این پی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر شمولیتی پروگرام سے بی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد اکرم بلوچ عبدالحلیم سیاہ پاد اور ایڈووکیٹ طاہر شہباز راسکوئی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ خاران کے عوام آج بھی بنیادی سہولیتوں سے محروم ہیں سابقہ نمائندوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام تعلیم صحت اور پانی جیسے بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لائیگی انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے بلوچستان میں رکارڈ کرپشن کر کے بدلے میں نوجوانوں کو بے روزگاری اور عوام کو مشکلات کا شکار کیا