|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2018

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے تیار کردہ 2  سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بڑی کامیابی کے ساتھ 2 سیٹلائٹ لانج کردیئے ہیں، دونوں سیٹلائٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔

ترجمان دفترِخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ان سیٹلائٹ کی لانچنگ سے ڈیٹا کلیکشن ،پلاننگ اور ریسورس مینجمنٹ بہتر ہو گی۔

ڈاکٹرفیصل کے مطابق سیٹلائٹس میں جی پی ایس اور جی آئی ایس کی سہولیات ہیں اور ان کے ذریعے سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے، بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنا، اسٹوریج پلاننگ اور پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں مدد ملے گی۔