کوئٹہ : بجلی، پانی نہ ھونے وجہ سے اورماڑہ کے عوام نے صبح 8 بجے سے لے کر ابھی تک کوسٹل ہائی وے بند کر دیا ہے ضلع گوادر اور اورماڑہ کا انتظامیہ کی خاموشی اور اورماڑہ عوام سے مذاکرات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ذرائع کے مطابق تین امبولینس ایمرجنسی حالات کے مریضوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور بہت سی گاڑیاں کوچ وغیرہ گوادر ٹو کراچی، تربت ٹو کراچی،پسنی ٹوکراچی،کراچی ٹو گوادر،کراچی ٹو تربت وغیرہ اور بڑی تعداد میں عورتیں بچے وغیرہ شدید پیشانی حالات سے دوچار ہیں ہڑتال کرنے والوں کا کہنا ہے ہم ایک انچ تک پیچے نہیں ہٹیں گے آج رات اسی کوسٹل ہائی وے پہ دھرنا دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کوچ مسافروں اور کوسٹل ہائی وے پہ دھرنا دینے والوں کے بیچ میں شدید تو تو میں میں چل رہا ہے خواتین اور بچوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کمشنر کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رہے گا
اورماڑہ ،بجلی بندش کے خلاف خواتین و بچوں کا احتجاج، کوسٹل ہائی وے بلاک کر دیا
وقتِ اشاعت : July 10 – 2018