|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2018

 اسلام آباد: نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنے کیلیے نیب کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہوگا، کنسلٹنٹ، فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹر میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعد نجی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے۔