|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2018

گوادر:  گوادر کی باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لاسکتے ہیں عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اگر مجھے موقع دیاگیا تو چار بنیادی ضروریات زندگی پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کا مسئلہ میرے ترجیحات میں شامل ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی بی 51 کے آزاد امیدوار میر اویس جان بلوچ نے گوادر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا ذمہ دار سابق عوامی نمائندے ہیں اگر وہ اپنے فنڈز گوادر کے عوام کی بہتر مستقبل اور دیرپا منصوبوں کیلئے استعمال کرتے تو گوادر کے عوام کو آج یہ مصائب جھیلنے نہیں پڑتے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام بھاری تعداد میں نکل کر اپنے حقِ رائے دہی استعمال کریں اور اس شخصیت کو ووٹ دیں جو کہ ان کیلئے بہتری لاسکے۔ میر اویس جان نے گوادر میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان نمائندوں کو دوبارہ ووٹ نہ دیں جو آئندہ5سال میں لوگوں کے مسائل حل نہ کرسکیں ۔