فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-4 سے کروشیا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئنن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کے لُزنیکی اسٹیڈیم میں 80ہزار تماشائیوں کے سامنے کروشیا کی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں جارحانہ اور عمدہ کھیل پیش کیا لیکن فرانس کی شاندار حکمت عملی کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
فرانس نے میچ میں برتری حاصل کی لیکن کروشیا نے اسے جلد ہی برابر کردیا البتہ انٹوئن گریزمین کے پینالٹی کک کے گول کی بدولت فرانس نے برتری حاصل کی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں پال پوگبا اور پھر ایمباپے نے گول اسکور کر کے فرانس کی فتح اور کروشیا کی شکست پر مہر ثبت کردی۔
کروشیا نے اس کے بعد میچ میں ایک اور گول اسکور کیا لیکن انہیں میچ میں 2-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔