کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اتحاد و اتفاق اور صحیح سمت میں بہتر و حقیقی پالیسوں اور فیصلہ سازی سے دہشت گردی کو شکست دے کر وطن عزیز میں پائیدار امن و ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔
عام انتخابات ایک ایسا وقت ہے جس میں عام فرد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتا ہے سرزمین بلوچستان کو غیروں کے ہاتھوں استعمال کرکے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ ہونے نہیں دیں گے شہداء کی قربانیاں اس عظیم مشن کی تکمیل کے لیے مشل راہ ہیں آج کا نوجوان ماضی کی سوچ سے نکل رہا ہے ۔
آج اسے بخوبی احساس ہو چکا ہے کہ بلوچستان کے حقوق سیاسی و آئینی جدوجہد کے زریعے ہی ممکن ہیں ماضی میں نوجوانوں کی صحیح سمت میں سیاسی رہنمائی کے فقدان کے باعث ان کی توانائی کو منفی سوچ کی طرف لے جا کر اپنا ہی گھر اجاڑا گیا نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور قدم بہ قدم ان کی رہنمائی ہمارا فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کالونی کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر بی اے پی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور سئنیر رہنماء شاہ زمان غلزئی بھی موجود تھے سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ سیاسی عمل سے نوجوانوں کی دوری اور بزرگوں کی بیزاری نیک شگون اور مثبت عمل نہیں بد قسمتی سے ماضی میں سیاست کے ایوانوں کو جس ڈگر پر لے جایا گیا۔
اس سے عام فرد متنفر ہوا اور روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نوجوان طبقات کی نظر اندازی کے رویوں نے مجموعی سیاسی عمل کو مشکوک بنا کر اسے سرمایہ دار طبقات تک محدود کردیا جس کے تباہ کن اثرات سامنے آئے انہوں نیکہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ان تمام حالات کے تناظر میں ایک ایسی نئی سیاسی جماعت ثابت ہوئی ہے جسے معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور ہم نئی سیاسی روایات کے امین ہیں
بلوچستان کے حقوق سیاسی جدوجہد سے ہی ممکن ہے ، سعید ہاشمی
وقتِ اشاعت : July 16 – 2018