کوئٹہ : حق ناتوار اور جھالاواں عوامی پینل کے سربراہ قومی اسمبلی 269 NA خضدار سے نامزد امیدوار میرشفیق الرحمان مینگل نے مستونگ خودکش دھماکے میں شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور ان کے دیگر ساتھی شہدا ء کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اندوہناک واقعے کو ملک پاکستان کی تاریخ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی مسلمان کو اس میں کوئی شک نہیں کہ خود کش حملہ کرنے والا اور اس کا دہشت گرد گروہ بد ترین درجے کے فسادی مجرم ہیں جن کا ہمارے مقدس دین اسلام سے کسی صورت کوئی بھی تعلق نہیں حملہ آور شیطان کیا سمجھتے ہیں کہ نوابزادہ میر سراج خان کو شہید کرکے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ۔
یہ ان کی بھول ہے بلوچستان کا ہرمسلمان نوابزادہ میر سراج رئیسانی ہے اور غیرت مند مسلمان برا ہوی بلوچ قوم ان شیطانوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچا کر دم لیں گے نوابزادمیر سراج رئیسانی ایک حق نظریے کا نام ہے جو تاقیامت زندہ رہے گامقدس نظریے پر فرزند کی قربانی اور پھر عظیم نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گاحق نا توار کا ہر رکن شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کا ادنی سپاہی ہے ۔
غم کی اس گھڑی میں ہم سب شہیدنوابزادہ میر سراج رئیسانی کے خاندان اور ان کے بڑی تعداد میں شہید رفقاء کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔
سانحہ مستونگ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، شفیق الرحمن مینگل
وقتِ اشاعت : July 16 – 2018