تربت: سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کی صورت میں نیشنل پارٹی ایک بار بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔
نیشنل پارٹی نے گزشتہ حکومت میں جس قدر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اجتماعی مفادات کے حامل منصوبے شروع کیئے اور متعدد منصوبے اپنے ہی دور میں پائیہ تکمیل کو پہنچائے اس سے تربت جیسے پسماندہ شہر کا نقشہ ہی بدل گیا اور اس کا شمار جدید،خوبصورت اور ترقی یافتہ شہروں میں ہونے لگا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے شیخانی بازار میں الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے نیشنل پارٹی کے امیدواوں کو سپورٹ کرنے اعلان کیا۔
ڈاکٹر مالک نے کہاکہ ہم سے پہلے ضلع کیچ میں جو صورتحال تھی اسے بیان کرنے کی ضرورت نہیں شام ہوتے ہی مارکیٹ اور دکانیں بند ہو جاتیں ، خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کیاگیا تھا ، اغواء برائے تاوان عام بات تھی بد امنی سے لوگ بیزار ہو گئے تھے ۔
2013میں حکومت کو چیلنج سمجھ کرقبول کیاا ور ڑھائی سالوں کی ریکارڈ مدت میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جنہیں کوئی بھی حکومت 20سالوں تک نا کرپاتا یہ محض زبانی دعوے نہیں عملی صورت میں ہم نے کر کے دکھائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کے مستقبل کا محافظ سیاسی فورس ہے اس کو مضبوط کر کے بلوچ قوم اور اس سرزمین کے وسائل کو بچایا بچایا جاسکتا ہے ،بلوچ عوام کی طاقت پر بھروسہ کر کے ہمیشہ جمہوری جدوجہد کا حصہ بنے ہیں ،الیکشن جمہوری جدوجہد ہے اس کے زریعے اقتدار حاصل کر کے قومی مفادات کو تحفظ دے سکتے ہیں ۔
کارنر میٹنگ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار NA 271واجہ ابوالحسن اور پی بی46کیچiiتربت سٹی سے پارٹی کے امیدوار قاضی غلام رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی خوشحالی اور عملی طور پر سیاسی جدوجہد کے زریعے تبدیلی لانے کا واحد پلیٹ فارم نیشنل پارٹی ہے ۔
پارٹی نے مردم شماری میں جان جوکھوں پر لگا کر نا صرف بلوچستان میں بلوچ قوم کا دفاع کیا بلکہ تمام سازشیں ناکام بنا کر اقلیت میں جانے سے بچایا اور پہلے سے قومی قوت کو مضبوط بنانے میں کامیابی حاصل کی ورنہ بی این پی مینگل اور عوامی کے لوگ اس وقت بھی یہیں موجود تھے ۔
مگر انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ وہ قومی مفادات کو تحفظ دلانے کے لیئے نیشنل پارٹی کی طرح میدان میں آئیں اور بلوچ قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں نیشنل پارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے ضلع کیچ میں صوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ ہوا اور کیچ کو قومی اسمبلی کی الگ نشست ملی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حمید انجنیئر ، چیئرم،ین حلیم بلوچ، محمد طاہراور طارق بابل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا جائے تاکہ ترقی اور خوش حالی کا جو سفر شروع کیا تھا وہ جاری رہ سکے ورنہ رپت روپ ٹولہ اقتدار میں آجائے تو کچھ باقی نہیں بچے گا جیساکہ 2013سے قبل پندرہ سالوں میں انہوں نے سب کچھ ہڑپ کیا۔
انہو ں نے کہاکہ شاندار کارکردگی کی وجہ سے نیشنل پارٹی عوام کے ووٹ کا اصل حقدار ہے نیشنل پارٹی کو کامیاب کر کے مکران کو غیر سیاسی عناصر کے ہاتھوں جانے سے بچاناہم سب کی زمہ داری ہے اگر مکران غیر سیاسی عناصر کے ہاتھوں چلاگیا تو یہ قومی المیہ ہوگیا اس سے منفی عوامل پیدا ہونگے شعوری سیاست اور سیاسی عمل کا خاتمہ کیا جائے گا اس لیئے یہ عوام کی زمہداری ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیں اور تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔