کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور بہادر بیٹی مریم نواز کی گرفتاری سے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نیا باب شروع ہوگیا ہے ۔
نواز شریف نے کبھی پاکستان کیخلاف کام اور بات نہیں کی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اپنی حدود میں رہے نواز شریف فرد کی حیثیت سے نہیں ایک ایجنڈے کی حیثیت سے پاکستان کا مستقبل آگے بڑھا رہا ہے ۔
نواز شریف کے ایجنڈے کو پشتونخوا ملی عوامی پار ٹی سو فیصد سپورٹ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ستر سالوں میں جو ہوا اسکے مثبت نتیجے نہیں نکلے عوام جنہیں ووٹ دیتے ہیں خدارا انکا راستہ نہ روکا جائے ۔
دنیا کا کوئی ملک بھی خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتاخفیہ ادارے اور مضبوط آرمی ہر ملک کی ضرورت ہے اللہ کرے ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین اور نمبر ون ایجنسیاں بنے بلوچوں کے پٹاخو ں سے پاک آرمی کو کچھ نہیں ہوگا مسئلے کا حل بندوق اور پٹاخیں نہیں ہمارا گھر اور قبرستان پاکستان ہی ہے ۔
یہاں آباد سب قوموں کو یہ تسلم کرنا ہوگا بلوچستا ن پشتون بلوچ کا مشترکہ صوبہ ہے برابری اس کیلئے ضروری ہے وطن پاکستان عزیز ہے سب کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ون مین ون ووٹ کی بات کرنے پر ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا آئین مقدس امانت ہے ۔
آئین کو چھیڑنے سے بنیادیں ہل جائیں گی نواز شریف اور بہادر بیٹی مریم نواز کی گرفتاری سے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نیا باب شروع ہوگیا ہے نواز شریف نے کبھی پاکستان کیخلاف کام اور بات نہیں کی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اپنی حدود میں رہے ۔
نواز شریف فرد کی حیثیت سے نہیں ایک ایجنڈے کی حیثیت سے پاکستان کا مستقبل آگے بڑھا رہا ہے نواز شریف کے ایجنڈے کو پشتونخوا ملی عوامی پار ٹی سو فیصد سپورٹ کرتی ہے ماضی میں نواز شریف کے قول اور جس لشکر میں تھا وہ غیر جمہوری تھا سیاسی عدالتیں نہیں ہونی چاہئے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت ملنی چاہئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن قطعا بائیکاٹ کی غلطی نہیں کرینگے۔
نواز شریف کے ایجنڈے کو پشتونخوامیپ سو فیصد سپورٹ کرتی ہے، محمود اچکزئی
وقتِ اشاعت : July 18 – 2018