پسنی : حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حمل کلمتی نے کہا کہ میری نظر میں امیر وہ لوگ ہیں جو انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔آپ لوگوں کی انجمن کی سرپرستی میں خود کروں گا۔ کیونکہ ہم ایک ہی کاروان کے حصے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ بازار وارڈ نمبر 3 میں شمولتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اجتماع سے میر صابر واڈیلہ، میر چاکر سنگھور، نورالامین بیٹا، صادق صبا اور مولانا ساجد نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ باغ بازار ایرانی بازار کے سینکڑوں افراد نے میر حمل کلمتی کے حمایت کا اعلان کرلیا۔ اس موقع پر سید معیار جان نوری،سید وقار جان نوری،طارق رند، لالہ واحد اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔
میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں 2365 لوگوں کو مختلف محکموں میں روزگار فراہم کیا ہے۔میری خواہش ہے کہ ضلع گوادر کے ہر گھر سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں۔ ہم پر قابض قوتوں کو زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔ ان قوتوں کو گوادر کے عوام عزیز نہیں ہے بلکہ گوادر کے زمین اور اپنے کاروبار عزیز ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ضلع گوادر کے عوام نے دو مرتبہ مجھے پہلے ووٹ دیا تھا۔ اب بھی گوادر کے عوام سے یہی توقع ہے۔ مجھے گوادر کے ریت کا ذرہ عزیز ہے۔ ایران سے بڑی ٹاپ تک گوادر کے عوام سے مجھے محبت ہے۔
مکرانی وزیر اعلی ڈاکٹر مالک نے گوادر کو ترقی دینے کی بجائے بلوچستان کے وسائل کو لوٹا ہے۔آج انکے وزیر نیب زدہ ہیں۔ڈاکٹر مالک نے میرے خلاف دو سال انکوائری کیا مگر ایک پیسے کا کرپشن ثابت نہ کرسکا۔آج ڈاکٹر مالک اپنے حلقے میں الیکشن لڑ نہیں سکتا۔
گوادر کے دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ،حمل کلمتی
وقتِ اشاعت : July 19 – 2018