کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 25 جولائی یوم احتساب ہے ان لوگوں کیلئے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کو فروغ دیا ۔
مفادات حاصل کیئے اور صوبے کی کوئی خدمت نہیں کر سکے،نام نہاد قوم پرستوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا، جمعیت قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا راستہ روکے گی،بیرونی قوتیں پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتی۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ممتاز قبائلی رہنما بلوچ خان بادیزئی کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اور بھوسہ منڈی و ہنہ اوڑک میں مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ان قوتوں کا یوم حساب ہوگا جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کو فروغ دیا اپنے مفادات حاصل کیئے اور صوبے کی کوئی خدمت نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ صوبے کی نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچستان کا بیڑہ غرق کر دیا اور کرپشن واقرباء پروری کی وہ مثال قائم کی جسکی ماضی میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ جمعیت قومی دولت کو لوٹنے والوں کا راستہ روکے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتی اس لیئے وہ قوتیں مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں تخریب کاری اور ہے در پے دہشتگردی جیسے واقعات کا ارتکاب اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر علماء اس پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو اس آئین کا حلیہ کچھ اور ہوتا سیکولر لابی اس ملک سے اسلامی آئین کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 47 سے لیکر 73 تک اس ملک کا کوئی آئین ہی نہیں تھا ملک عبوری آئیں کے تحت چل رہا تھا پاکستان کا اسلامی آئین جمعیت علماء اسلام کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ 73 کے آئین بنانے میں علماء کا کردار ہے جمعیت اقتدار میں آکر اسلامی آئین کی تدوین میں کردار ادا کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ جماعتیں چاہتی ہیں کہ اس ملک کو ایک عمرانی معائدے کے تحت بغیر آئین کے چلایا جائے انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں دنیا یک محوری تھی جب سویت یونین کا زمانہ تھا تو اس وقت علماء کی پگڑی اور داڑھی امریکہ کیلئے قبول تھا لیکن آج جب دنیا یک محوری ہوگء تو یہ چیزیں امریکہ کیلئے ناقابل برداشت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ آج تھذیبوں کی جنگ ہے امریکہ ہماری اسلامی تہذیب پہ حملہ آور ہیں اور ہمیں معاشی طور پہ تنہا دیکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستان چین کیساتھ مل کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گی۔
قوم پرستوں نے بلوچستان کا بیڑا غرق کردیا ، 25جولائی کو یوم حساب ہے ، غفورحیدری
وقتِ اشاعت : July 23 – 2018