|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2018

گوادر :  ہمارا مقابلہ جبر کی قوتوں سے ہے ۔ فرزند گوادر کا چولہ پہنے والے کے دن گھنے جا چکے ہیں ۔ موروثی سیاست نے گوادر کا دیو الیہ نکال دیا ہے ۔ نیشنل پارٹی ساحل اور وسائل کے تحفظ کا حقیقی ضامن ہے ۔ باپ کی تشکیل میں ایک قو م پرست سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے ۔

سر دار اختر مینگل نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں غیر مر عی قو توں کا ساتھ دیکر بلوچستان کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔جب بیمار کا ایک معالج سے علاج نہیں ہوتا تو معالج تبد یل کیا جانا چاہےئے۔ دس سالہ دور نمائندگی نے ہمیں پیاس اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا۔ میر اشر ف حسین اور اسلم بھو تانی حقیقی امیدوار ہیں ۔

کلہاڑ ا اور گائے کو ووٹ دیکر اپنا مستقبل تاریک مت کر یں ۔ آری اور چا ر پائی خوشحالی کا ضامن ہیں ۔ گوادر کے عوام 25جولائی کو آری اور چا رپا ئی پر مہر لگاکر نئے دور کاآغاز کر یں ان خیالات کااظہار مقر رین نے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہد ائے جیونی پر انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ جلسہ عام سے کیا۔ 

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امید وار اشر ف حسین نے کہا کہ گوادر کی سیاسی تاریخ میں ان کے خاندان کا کردار ہمیشہ بے داغ رہا ہے ہم نے اپنی جد و جہد سے گوادر کے عوام کے حقوق کو دوام دیا کسی بھی جبر اور طاقت کے سامنے سر نہیں جھکا ئے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کو موروثی سیاست نے مسائل زدہ بنا دیا ہے جس سے گوادر کا دیوالیہ نکل چکا ہے پیاس ہر گھر میں دستک دے رہی ہے بجلی اور دیگر بنیادی سہو لیات ناپید ہیں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیر نان شبینہ کا متحاج بن گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پر و پگنڈ ہ کیاجارہا ہے کہ نیشنل پارٹی انتخابی ریس میں شامل نہیں ہے لیکن یہ سابقہ ایم پی اے اور اس کے ٹولہ کی ذہنی اختراع ہے ہمارا مقابلہ سابقہ ایم پی اے سے نہیں بلکہ جبر کے قوتوں سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم بلند و بانگ دعوے نہیں کر تے لیکن یہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہمارا مشن ہوگا نہیں جھکیں گے اور نہ بکیں گے گوادر میں ماہی گیر وں کے لےئے مغربی ساحل پر جیٹی تعمیر کر ینگے ، مستحق ماہی گیروں میں انجن اور جال مفت تقسیم کر ینگے ٹی ٹی سی کالونی گوادر اور سر بندن کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینگے ۔ 

نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکر یڑی اطلاعات جان محمد بلیدی نے کہا کہ گوادر کی اہمیت سی پیک کی وجہ سے مسلمہ ہوچکی ہے چائنا 65کروڑ ڈالر کی سر مایہ کاری کررہا ہے لیکن گوادر کی حالت ابتر ہے جن لوگوں گوادر کے عوام نے نمائندگی دی وہ ان کی خراب کارکردگی کاآئینہ دار ہے اسمبلی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ یہاں کا سابقہ ایم پی اے اور ایم این اے کی حاضر یاں بہت قلیل شمار ہوئی ہیں جن نمائندوں کو اسمبلی جانے سے چڑ ھ ہووہ خاک عوام کی نمائندگی کر ینگے ۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے جو چیلنجز گوادر کے عوام کو در پیش ہونے والے ہیں اس کا ازالہ یہ کمزور دل والے سابقہ نمائند ے نہیں کر سکتے بلکہ جرات مند نمائند ے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرسکتے ہیں

جس کے لےئے صوبائی اسمبلی کے نیشنل پارٹی کے نامزد امید وار اشر ف حسین اور ہمارے اتحادی آ زاد امید وار برائے این اے 272اسلم بھوتانی سب سے موثر امید وار ہیں اشر ف حسین ایک سیاسی تسلسل سے میدا ن عمل میں ہیں جبکہ اسلم بھوتانی نے اپنے حلقہ کے ساحل اور وسائل کے تحفظ کا جنگ موثرا نداز میں لڑکر اس کاعملی نمونہ پیش کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جام کمال خان اور سر دار اختر مینگل کو ووٹ دیکر اپنا ووٹ ضائع نہ کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ باپ کے ظہور کے بعد سر دار اختر مینگل کا واویلہ سمجھ سے با لا تر ہے قدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنانے میں سر دار اختر مینگل کی منشاء شامل تھی اب پر یشانی دو غلے پن کا ثبوت ہے سر دار عطاء مینگل جیسے قومی سرخیل رہنماء کے بر خور دارکاسازشوں میں حصہ دار بننا افسو س کا مقام ہے ۔ 

جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکر یڑی حاجی فدا حسین دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ کار کردگی آئینہ کی طرح چمک رہا ہے نیشنل پارٹی نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت کیا ہوتی ہے آج کا یہ جلسہ نیشنل پارٹی کی پیشگی جیت کا ثبوت ہے ۔

گوادر کے عوام آزمائے ہو ئے لوگوں کو آزماکرغلطی نہ کر یں بلکہ اشرف حسین اور اسلم بھو تانی پرا پنے اعتماد کا اظہار کر یں ۔ جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سکر یڑی میڈ م طاہر ہ خورشید ، ن لیگ سربندن کے رہنماء اکبر گورگیج اور پسنی کے ماہی گیر رہنماء عبد الغفور نے کاکہا کہ 2018کا الیکشن تبد یلی کا سال ہے ملک بھر میں تبد یلی کے نعرہ لگ رہے ہیں ۔

گوادر میں بھی تبدیلی وقت کی اہم ضرور ت ہے کیونکہ جن لوگوں کو صد یوں سے ہم نے اپنا نمائندہ بناکر اسمبلی بھیجاتھا وہ اپنا حق نمائندگی ادا نہ کرسکے بلکہ ان کی نااہلی کی وجہ سے گجہ اور ٹرالر مافیا بحر بلوچ کو تاراج کر ر ہے ہیں نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے جارہا ہے ۔

لیکن حیرانگی کا امر یہ ہے کہ یہ مداری نماء امید وار اپنی ڈھگ ڈھگی لیکر گلی گلی پھر ر ہے ہیں اگران کی کا ر کردگی مثالی ہوتی تو یہ ووٹرز کا ضمیر خر ید نے کی کوشش نہیں کر تے ۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی اہم تر ین فیصلہ کا دن ہے آپ کا مستقبل پر چی کے ایک ووٹ سے وابستہ ہے جب ایک معالج سے مر یض شفایاب نہ ہو تو معالج بدل دیا جاتا ہے یہاں کے سیاسی معالجوں سے گلو خلاصی ضروری ہے۔
موروثی سیاست کی بیج کنی کر ناہے تواشر ف حسین اور اسلم بھوتانی کا انتخاب کر یں ۔ جلسہ عام میں لوگوں کی کثیر تعداد شر یک تھی ۔ جلسہ عام کے نظامت کے فرائض کے خدمات نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر ناگمان عبدل نے ادا کےئے ۔