|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2018

اتاپیو: ایشیائی ملک لاؤس میں ایک زیر تعمیر ڈیم کے ٹوٹنے سے پانی دیہاتوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتا اور درجنوں گاؤں زیر آب آگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اتاپیو میں واقع  زیرتعمیر ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ٹوٹنے سے 5 بلین کیوبک پانی 6 دیہاتوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

سیلاب کے باعث 100 سے زائد افراد لاپتا جب کہ 6 ہزار 6 سو افراد بے گھر ہوگئے، لاپتا افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Loass

شیان شی نامونے ڈیم پر 410 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے پاور اسٹیشن قائم کیا جا رہا تھا جس کے لیے  1.2 بلین ڈالر کے پروجیکٹ کا آغاز 2013ء میں کیا گیا تھا اور جسے 2019ء میں مکمل ہونا تھا۔

laos-4

اس پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی 90 فیصد بجلی تھائی لینڈ کو فروخت کی جانی تھی جب کہ بقیہ ماندہ بجلی کو مقامی گرڈ اسٹیشن میں شامل کیا جانا تھا۔

Laos

ڈیم پر قائم پاور پلانٹ کی تعمیر کے خلاف مقامی این جی اوز اور ماحولیاتی تنظیموں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقامی آبادی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا جس سے مقامی آبادی کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہوسکتا تھا۔

laos-3

اس پاور اسٹیشن پر کام کرنے والی کمپنیوں کا تعلق تھائی لینڈ اور شمالی کوریا سے ہے جب کہ ایک مقامی کمپنی بھی شامل ہے۔

Loassss

سیلاب کے باعث تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

laos-map

ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقے تک پہنچنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کی محفوظ علاقے میں منتقلی کا عمل جاری ہے۔